i بین اقوامی

عباس ملیشیا کا شہیدہ کے جنازے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر تشددتازترین

May 06, 2023

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت عباس ملیشیا نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والی ایمان عودہ کے جنازے کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔صحافی جعفر اشتیہ اور ان کے بیٹے زین پر عباس ملیشیا کے حکام نے حملہ کیا جب وہ نابلس میں شہید ایمان عودہ کے جنازے کی کوریج کر رہے تھے۔اپنے ایک بیان میں لائرز فار جسٹس گروپ نے شہید عودہ کے جنازے کی کوریج کے دوران صحافی اشتیہ اور ان کے بیٹے زین پر سکیورٹی فورسز کے ارکان کے حملے کی مذمت کی۔گروپ نے اس اقدام کو صحافیوں کو ان کے صحافتی کام کی کوریج کے دوران نشانہ بنانے والے جبر کی پالیسی کا تسلسل قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اس کے ماتحت سکیورٹی ادارے فلسطینی علاقوں میں من مانی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ایک دوسرے سیاق و سباق میں ڈیموکریٹک پریس ایسوسی ایشن نے نابلس میں گذشتہ جمعرات کو شہید ہونے والی ایمان عودہ کی نماز جنازہ کی کوریج کے دوران جعفر اور زین اشتیہ پر حملے کی مذمت کی۔ایک پریس بیان میں ایسوسی ایشن نے حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافتی کام کی آزادی کا احترام کریں اور صحافیوں کے خلاف خلاف ورزیوں کو روکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی