i بین اقوامی

عباس عراقچی نے ایران اور لبنان کے قومی پرچموں کی تصویر شیئر کر دیتازترین

June 08, 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایران اور لبنان کے قومی پرچموں کی ایک تصویر شیئر کر کے دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ایران اور لبنان کے پرچم ایک دوسرے کے ساتھ دکھائے گئے ہیں، یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغنے کی اپنی کارروائی کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر ہونے والے مہلک اسرائیلی حملے کا جواب قرار دیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی