ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں مزید ایک فیصد بڑھ گئیں۔برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 83 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 92.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 68 سینٹ یا 0.8 فیصد بڑھ کر 88.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز برطانوی تیل کی قیمت سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر بند ہوئی تھی جبکہ امریکی تیل مئی کے آخر کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی