بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.65فیصد کمی دیکھنے میں آئی، فی بیرل آئل 74.18ڈالر میں فروخت ہورہا ہے۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.43فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 78.28ڈالرہو گئی ہے۔ برطانوی آئل کی قیمت فروری کے بعد پہلی بار 80ڈالر سے نیچے آئی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی