i بین اقوامی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمیتازترین

June 12, 2026

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل کی قیمت میں 1.62 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد اس کے سودے 86.29 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 1.29 فیصد کمی دیکھی گئی اور اس کے سودے 89.09 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ ماہرین کے مطابق عالمی طلب و رسد کی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتے ہیں، کمی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بھی مزید کمی ہو سکتی ہیں، اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی