عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آگئی۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گرگئی ہیں اور برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔دوسری جانب عالمی گیس کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گیس 2 ڈالرز 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی