اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے دو خواتین قیدیوں مایا گوریون اور اورین گولڈین کی لاشیں مل گئی ہیں۔ ان میں مایا گوریون سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے یرغمال تھی جب کہ اورین گولڈین اس حملے میں ماری گئی تھی،مایا کی لاش اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے ایک ریسکیو آپریشن کے دوران ملی۔ نو سے زیادہ عرصے بعد اسے تدفین کے لیے وطن واپس لایا گیا ہے,اسرائیلی فوج نے یکم دسمبر کو مایا کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔ سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اسے اغوا کر کے غزہ لے جایا گیا تھا۔بعد ازاں ایک دوسرے بیان میں اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ہنگامی صورت حال کے ادارے کیبوٹس میں کام کرنے والی اسرائیلی خاتون اورین گولڈین کی لاش مل گئی ہے۔ وہ سات اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہو گئی تھی، اسرائیلی فوج نے خان یونس سے 5قیدیوں کی لاشیں نکالیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی