i بین اقوامی

8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق ٹرمپ کا دعوی جھوٹ ہے،ایرانی عدلیہتازترین

April 23, 2026

ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دیدیا ۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ میدان میں ٹرمپ کے خالی ہاتھوں نے انہیں جھوٹی خبروں سے کامیابیاں گھڑنے پر مجبور کیا، جن خواتین کی بات ٹرمپ کررہے ہیں ان کو کبھی سزائے موت سنائی ہی نہیں گئی۔امریکی صدر نے ان 8 خواتین سے متعلق گزشتہ روز بھی جھوٹا بیان دیا تھا، ٹرمپ نے کہاکہ ان کے مطالبے پرایران میں ان خواتین کو پھانسی کی سزا منسوخ کی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ امن مذاکرات سے پہلے ایران ان خواتین کو رہا کرے، گزشتہ روز جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود امریکی صدر نے ایک اور جھوٹا دعوی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی