اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کے مطالبات کو سختی سے مسترد کردیاہے ،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 7اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر واپسی نہیں ہو سکتی،اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نشاندہی کی کہ "اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں ہمیشہ کے لیے موجود رہنے کا ارادہ نہیں رکھتیں، لیکن ہم حماس کو ختم کرنے کے لیے مقاصد پورے ہونے تک وہیں رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی