بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو 20کروڑ بھارتی روپے نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکی دینے والے افراد نے اب 400کروڑ دینے کا مطالبہ کردیا،کچھ روز قبل مکیش امبانی کو ای میل پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیاتھا کہ 20کروڑ روپے ادا کرو ورنہ ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں،جب مکیش امبانی کی جانب سے اس ای میل پر کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہ کیا گیا تو اگلے ہی روز ان کو بھیجی گئی ای میل میں 20کروڑ کے بجائے 200کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا گیا،ای میل میں کہا گیا تھا کہ پچھلی ای میل کا جواب نہ دینے کی وجہ سے رقم 20کروڑ روپے سے بڑھا کر 200کروڑ روپے کردی گئی ہے،اس ای میل کے بعد مکیش امبانی کے سکیورٹی انچارج کی جانب سے نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ مکیش امبانی کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی مصول ہوئی ہے، ای میل پر موصول ہوئی اس تیسری دھمکی میں کہا گیا ہے کہ چونکہ مکیش امبانی نے ہماری گزشتہ 2ای میل کا جواب نہیں دیا اس لیے اب مطالبے کی رقم 400کروڑ کردی گئی ہے،ای میل کے مطابق اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی سکیورٹی کتنی اچھی ہے ہماری ایک گولی آپ کو جان سے مارسکتی ہے،دوسری جانب تینوں دھمکیوں کے پیش نظر بھارتی پولیس نے مکیش امبانی کے گھر انتیلیا کی سکیورٹی میں اضافہ کردیاہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی