تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ 4 ہزار سال قبل بنائی گئی دنیا کی قدیم ترین لپ اسٹک سرخ رنگ کی تھی،سائنسی رپورٹس نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے یہ نوادرات جنوب مشرقی ایران کے صوبہ کرمان کے جیروفٹ علاقے میں دریافت کیے ہیں،ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کے ذریعے سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ لپ اسٹک کانسی کے ابتدائی دور میں بنائی گئی تھی۔ یہ سرخ لپ اسٹک ہیمیٹائٹ دھات کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی تھی اور اسے مینگنائٹ اور برونائٹ دھات سے گہرا رنگ دے کر گیلینا اور اینگلسائٹ مرکبات کو پودوں سے حاصل ہونے والی موم اور دیگر نامیاتی مادوں کے ساتھ ملایا گیا تھا۔ یہ لپ اسٹک ایک چھوٹی کلورائٹ شیشی میں بند ملی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی