i بین اقوامی

2017میں نیتن یاہو نے میرے آفس کے باتھ روم میں جاسوسی آلات نصب کیے، بورس جانسن کا انکشافتازترین

October 04, 2024

برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوسے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں ان کے ذاتی باتھ روم سے جاسوسی آلات برآمد ہوئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم بورس جانسن نے یہ بات اپنی نئی کتاب میں تحریر کی ہے۔سابق برطانوی وزیراعظم کی کتاب میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے بورس جانسن کی یہ ملاقات 2017 میں ہوئی تھی، ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم باتھ روم گئے۔ وہ جب باہر نکلے تو سیکورٹی ٹیم نے باتھ روم کا جائزہ لیا تو نجی باتیں سننے کے آلات برآمد ہوئے۔بورس جانس کی کتاب میں کیے گئے دعوی سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم نے تاحال ردعمل سے گریز کیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق اسی عرصے میں اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے امریکی وائٹ ہائوس میں بھی جاسوسی کے آلات نصب کیے تھے۔مئی میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اسرائیل عشروں تک انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی بھی جاسوسی کرتا رہا ہے اس وقت خصوصی چیف پراسیکیوٹر کریم خان تھے جبکہ ان کے پیشرو فاتووا بنسودا تھے۔عالمی فوجداری عدالت کی اسی جاسوسی کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم کو آئی سی سی کے منصوبوں سے آگاہی ملتی رہتی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی