چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے کنٹینر ڈپو میں آتشزدگی اور دھماکوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں، لی نے کہا کہ انہیں بنگلہ دیش کے چٹوگرام ضلع میں کنٹینر ڈپو میں شدید آگ لگنے اور دھماکوں کے بارے جان کر بہت افسوس ہوا،جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔لی نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔لی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وزیر اعظم حسینہ کی قیادت میں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام مشکلات پر قابو پالیں گے۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک بنگلہ دیش کی ضروریات کے مطابق ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی