i بین اقوامی

چین، سیچھوان کے صوبائی سابق سینئر قانون ساز پر فرد جرم عائدتازترین

November 16, 2022

چین میں سیچھوان کی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین وانگ منگ ہوئی پر رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ بدھ کے روز سرکاری اعلامیہ کے مطابق وانگ کے خلاف گوانگ ڈونگ صوبے میں فوشان میو نسپل پیپلز پرو کیوریٹو ریٹ نے انٹرمیٹڈیٹ پیپلز کورٹ فوشان میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ فرد جرم کے مطابق وانگ نے سیچھوان میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کئے اور اس کے عوض بڑی رقم اور قیمتی سامان غیرقانونی طور پر قبول کیا۔وانگ پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جس سے عوامی املاک کو بھاری نقصان ہوا اور ریاست و عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی