فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان کے لیے بین الاقوامی کانفرنس جس کا اعلان صدر عمانویل میکروں نے کیا تھا 24 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی تاکہ لبنانی عوام کی مدد اور ملکی اداروں کی مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کی صفوں کو متحرک کیا جا سکے۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ وزارتی کانفرنس لبنان کے شراکت دار ممالک، اقوام متحدہ، یورپی یونین، بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں اور سول سوسائٹی پر مشتمل ہوگی"۔فرانسیسی صدر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ یہ کانفرنس جلد ہوگی تاہم اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کہ اس کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی برادری کی صفوں کو متحرک کرنا ہے تاکہ لبنان کے عوام کی فوری تحفظ اور امدادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور لبنانی اداروں بالخصوص لبنانی مسلح افواج کی مدد کے طریقوں کی نشاندہی کی جا سکے جو کہ اندرون ملک استحکام کی ضمانت دیتے ہیں"۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ایک خطرناک اور گہرے سیاسی اور انسانی بحران کے تناظر میں فرانس اس کانفرنس کے ذریعے لڑائی روکنے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی بنیاد پر ایک سفارتی حل تک پہنچنے کی فوری ضرورت پر توجہ مرکوز کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں صدر کا انتخاب "سیاسی اداروں میں نظم و ضبط کی واپسی کی طرف پہلا قدم ہے"۔لبنان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تشدد میں 23 ستمبر سے اب تک دو ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی