i بین اقوامی

احتجاج کی شدت کے بعد فلائی دبئی نے سری لنکا کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دیںتازترین

July 14, 2022

متحدہ امارات سے سری لنکا کے درمیان اماراتی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے اپنی پروازیں بند کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ پیر کے روز سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد شدت پکڑ جانے والے عوامی احتجاج سے پیدا شدہ سنگینی کے پیش نظر پیر کے روز کیا گیا ہے۔فلائی دبئی کمپنی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سری لنکا میں صورت حال پر گہری نظر ہے۔ تاکہ بہتری کی صورت میں فیصلے کو ریویو کیا جا سکے۔کمپنی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن مسافروں نے ان دنوں کے لیے '' فلائی دبئی'' کے ساتھ بکنگ کرا رکھی تھی انہیں رابطہ کرنے پر ان کے ٹکٹوں کی رقم واپس کر دی جائے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی