بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے فرخ آباد میں جنم اشٹمی پر پوجا کرنے کے لیے مقامی مندر جانے والی دو دلت لڑکیوں کی نعشیں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی ملی ہیں تاہم فوری طورپر ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، عالمی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھگوتی پور نامی گائوں میں پیش آیا ۔پولیس نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی موت خودکشی سے ہوئی ہے،تاہم ایک لڑکی کے والد نے اسے قتل کا معاملہ قرار دیا،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ دونوں لڑکیاں مقامی مندر جانے کے بعد رات 9بجے کے قریب وہاں سے لاپتہ ہوگئیں اور گھر واپس نہیں آئیں۔ دونوں لڑکیوں کے اہل خانہ نے رات بھر ان کو تلاش کیالیکن وہ نہ مل سکیں۔ پولیس کے مطابق ایک نعش دوپٹہ کے ایک سرے سے اور دوسری دوسرے سرے سے لٹکی ہوئی ملی ہے ۔ لڑکیوں کی عمریں 15اور 18سال تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی