برطانوی شہزادہ چارلس اسامہ بن لادن کے بھائیوں سے عطیات لینے پر تنقید کی زد میں آ گئے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ چارلس کی چیریٹی فانڈیشن نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بھائیوں بکر اور شفیق سے مبینہ طور پر دس لاکھ پانڈ وصول کیے تھے۔ دونوں افراد کا تعلق سعودی عرب کے امیر ترین خاندان سے ہے، تاہم کلیئرنس ہاس نے وضاحت کی کہ یہ عطیہ پرنس آف ویلزنے بذات خود قبول نہیں کیا بلکہ ان کے چیریٹی فنڈ نے قبول کیا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی