i بین اقوامی

بھارت مسلمان مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن بند کرے'ایمنسٹی انٹرنیشنلتازترین

June 15, 2022


ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں جاری مسلمانوں پر تشدد کے واقعات پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارت میں سربراہ آکار پٹیل نے کہا ہے کہ ہندوستان مسلمان مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن بند کرے۔انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک پر آواز اٹھانے والے مسلمانوں پر حکومت کریک ڈاؤن کررہی ہے، من مانی حراست،گھروں کی مسماری بھی انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مظاہرین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو بھارت کے مختلف شہروں میں توہین رسالت ۖ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے لیکن انتہاپسند ہندوؤں اور پولیس نے بھارتی شہر رانچی میں فائرنگ کر کے 16 سالہ نوجوان سمیت 2 افراد کو قتل کیا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ان تمام واقعات میں سب سے اہم بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہٰ باد میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما محمد جاوید کی گرفتاری اور ان کا گھر مسمار کرنا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی