i بین اقوامی

افغان سیکورٹی فورسز نے داعش کے 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیاتازترین

July 30, 2022


افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبے لغمان میں داعش کے کم ازکم3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان صلاح الدین زاہد نے شِنہوا کو بتایا کہ سیکورٹی فورسزنے صوبے کے علی نگار ضلع کے کنڈا گل علاقے میں داعش عسکریت پسندوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر فیروز بھی شامل ہے، جو صوبہ لغمان کے لیے داعش کا نامزد گورنرتھا۔گزشتہ ہفتے بھی ملک کے شمالی صوبہ سمنگان میں داعش سے وابستہ تین شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا اوران کے قبضے سے 40 ہتھیاربرآمد کیے تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی