چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے ایک انجینیئر لی کو کام کے دوران طویل بیت الخلا کے وقفے لینے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا، جس پر انہوں نے دعوی کیا کہ وہ بواسیر کے مریض ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اپریل اور مئی 2024 کے دوران لی نے 14 بیت الخلا کے وقفیلئے ، جن میں سب سے طویل وقفہ 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ لی نے کمپنی کے خلاف عدالت میں غیر قانونی برطرفی کا مقدمہ دائر کیا اور 3 لاکھ 20 ہزار یوآن(تقریبا 45,000 امریکی ڈالر) معاوضے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بواسیر کی دوائیں اور جنوری میں ہسپتال میں ہونے والے علاج کے ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیے۔ تاہم عدالت نے فیصلہ دیا کہ لی کا بیت الخلا میں گزارا گیا وقت ان کی جسمانی ضرورت سے بہت زیادہ تھا اور اپیل مسترد کر دی گئی۔ چین کے لیبر قوانین کے مطابق ملازمین کو حفظان صحت کی سہولت دی جاتی ہے۔ اس واقعے میں عدالت نے طویل اور غیر معقول وقفوں کو کمپنی کے جائز اقدام قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی