جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی آ جائے تو امریکہ کی مشرق وسطی بارے پالیسی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایک انٹرویو میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہویا کملاہیرس دونوں کی ایک ہی پالیسی ہوگی، اگرمیرا ووٹ ہوتا تودونوں میں سے کسی کو بھی نہ دیتا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، لیکن عالمی دنیا خاموش ہے۔مرکزی رہنما جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے قانون سازی کے لیے دوسری پارٹیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت سے گلا ہے ایسی قانون سازی کیوں کی؟ جے یو آئی کو قانون سازی پراعتراض ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی