پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے صوابی میں جلسہ کے لیے وضع کردہ پلان میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق صوابی جلسہ صرف ایک ہی دن کا ہو گا، جلسے میں صرف پشاور ریجن کے ورکرز کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، صوابی جلسے میں عوامی قرارداد پاس کی جائے گی، جلسے میں ایک بار پھر ڈی چوک جانے کی حتمی کال دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنمائوں نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا ہے کہ صوابی جلسے پر توانائی اور پیسے خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، صوابی کی بجائے اسلام آباد میں بیٹھنا زیادہ موثر ہو گا۔دوسری جانب وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی خواہش تھی کہ صوابی میں کم از کم تین دن تک دھرنا دیا جائے جبکہ جلسے کے انتظامات سے متعلق گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا تھا، اجلاس میں پشاور ریجن کے ہر حلقے سے ایک ہزار ورکرز کو نکالنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی