قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ والی ہی ٹیم منتخب ہوئی ہے، مجھے نہیں لگتا یہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہت اچھا کر سکے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے لیکن بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہے گا، اوپننگ میں بابر اور رضوان ہی ہوں گے، وہ جگہ تو خالی نہیں ہوگی، بابر اور رضوان اپنی جگہ پر رہیں گے، تیسرے نمبر پر شان کو کھلایا جائیگا اور مڈل آرڈر ہی ہماری اصل پرابلم ہے،سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا حیدر علی کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیاگیا، اسی طرح حارث کی سلیکشن سمجھ میں نہیں آتی، اس نے کہاں پرفارم کیا؟انھوں نے مزید کہا کہ شان مسعود نے پرفارم کیا، خوشی ہے کہ انہیں اسکواڈ میں جگہ ملی، شان مسعود نے اپنی بیٹنگ بہتر کی ہے، آپ کو شعیب ملک اور سرفراز احمد سے ضد ہے تو کوئی نیا ٹیلنٹ لائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی