i کھیل

ٓئی ایل ٹی 20 ،دبئی کیپٹلز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئیتازترین

December 22, 2025

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن فور میں دبئی کیپٹلز نے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں گلف جائنٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے بعد دبئی کیپٹلز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ گلف جائنٹس کو مسلسل چوتھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔میچ میں گلف جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 43 اور کپتان جیمز ونس نے 36 رنز اسکور کیے۔ دبئی کیپٹلز کی جانب سے مستفیض الرحمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حیدر علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں دبئی کیپٹلز نے محتاط آغاز کے بعد مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

شایان جہانگیر نے 48 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ روومین پاول نے 47 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نبی نے بھی 25 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔میچ کا فیصلہ کن لمحہ 14ویں اوور میں آیا جب مستفیض الرحمان نے تین وکٹیں حاصل کر کے گلف جائنٹس کی اننگز کو شدید نقصان پہنچایا۔ آخری اوور میں محمد نبی کے چوکے اور چھکے نے دبئی کیپٹلز کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔میچ کے اختتام پر مستفیض الرحمان کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی