i کھیل

سابق آسٹریلوی کھلاڑی وارنر پر پابندی ختم کرانے کے لیے متحرکتازترین

September 14, 2022

سابق آسٹریلوی کھلاڑی وارنر پر پابندی ختم کرانے کے لیے متحرک ہو گئے،بال ٹیمپرنگ پر تاحیات قیادت کی پابندی کا شکار ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کی کپتانی پر نظریں جما لیں۔ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی قیادت کے کردار کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں اور وہ کرکٹ آسٹریلیا سے نیو لینڈز بال ٹیمپرنگ واقعے میں اپنے کردار کی وجہ سے لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔حال ہی میں ایرون فنچ نے خراب پرفارمنس کی وجہ سے ایک روزہ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ کے بعد ٹوئنٹی 20 کپتان کے طور پر برقرار رہیں گے۔اس تناظر نے ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز کے طور ڈیوڈ وارنر اب کپتان کی حیثیت سے کیریئر کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ آسٹریلیا کے ہاتھ میں ہے اور مجھے اپنے توجہ اس بات پر مرکوز کرنی ہے کہ اپنے بلے سے زیادہ سے زیادہ رنز بنا سکوں، میرا فون یہاں ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا وہ ہو گیا ہے اب ایک نیا بورڈ ہے اور میں بیٹھ کر کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے میں ہمیشہ خوش ہوتا ہوں۔ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز ون ڈے ٹیم کو سنبھالنے کے لیے فیورٹ ہیں اور آسٹریلیا کے کئی سابق کھلاڑی میڈیا میں وارنر کی پابندی کو ختم کرنے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ کے اسکینڈل پر کرکٹ آسٹریلیا نے 35 سالہ کھلاڑی پر ایک سال کے لیے ایلیٹ گیم اور قیادت کے عہدوں پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی