i کھیل

پاکستان کو بابر یا رضوان کے ساتھ فخر زمان سے اوپننگ کروانی چاہیئے: مکی آرتھرتازترین

August 29, 2022

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کے لیے اننگز کا آغاز کر رہے ہیں اور وہ ایک بہت ہی موثر اوپننگ جوڑی رہے ہیں۔ سابق ہندوستانی بلے باز رابن اتھپا کا ماننا ہے کہ بابر کو فخر زمان کو اوپننگ کرنی چاہیئے کیونکہ یہ پاکستان کو بائیں اور دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کا امتزاج فراہم کرے گا جو ہمیشہ اپوزیشن کے بالنگ اٹیک کو ناکام بنا دیتا ہے۔پاک بھارت تصادم کے بعد کرک انفو کے ٹی ٹونٹی ٹائم آٹ پروگرام سے بات کرتے ہوئے روبن اتھپا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم رضوان اور بابر پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے کہ آپ انہیں الگ کرنا چاہیں گے جب آپ پہلے بیٹنگ کرتے ہیں۔روبن اتھپا نے مزید کہا کہ بابر یا رضوان کو ون ڈان پوزیشن پر رکھنے سے بیٹنگ کا شعبہ مضبوط ہوگا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ جب فخر زمان ون ڈے میں پاکستان کے لیے اننگز کا آغاز کر رہے ہیں، وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 3 پر بیٹنگ کر رہے ہیں اور انہیں ابتدائی جگہ پر ترقی دینے سے لائن اپ میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔دریں اثنا پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی ایسا ہی بیان دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کی بیٹنگ پوزیشن کو تبدیل کرنے سے پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے کیونکہ وہ مختلف جگہوں پر شاٹس کھیل کر بولرز کو مایوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مختلف اینگلز ہیں، آپ کے پاس بائیں ہاتھ اور ایک دائیں ہاتھ کا بلے باز ہے لہذا بابر اور رضوان کو آگے پیچھے کردیں اور فخر زمان سے اوپن کروائیں ۔ پاکستان کے مڈل آرڈر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق کوچ نے کہا کہ مین ان گرین میں پہلے مڈل آرڈر بلے بازوں کا تجربہ تھا لیکن اب ان کیپاس ناتجربہ کار کھلاڑی ہیں جو تین ابتدائی وکٹیں گنوانے کے بعد اننگز بنانے سے قاصر ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی