پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی 20 میچ (آج)کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیوں نے گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 میچز کی سیریز کا پانچواں ٹی 20 میچ بدھ کو(آج)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شاداب خان اور نسیم شاہ تینوں میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے،پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیوں نے گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ بدھ، جمعے اور اتوار کو کھیلے جانے والے تینوں میچز کے لیے دو پچز تیار کی گئیں جو بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دیتی ہیں تاہم ان پچز پر اسپنرز کا کردار خاصا اہم ہوسکتاہے،تجربہ کار ہیڈ کیورٹر آغا زاہد کی نگرانی میں ان پچز کو تیار کیاگیاہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں اب تک کا ٹی 20 میں سب سے بڑا ٹوٹل پانچ وکٹ پر 197 رنز ہے جو پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف میچ میں اسکورکیاتھا جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے جو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا،قذافی اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم نے 176رنز کا مجموعہ حاصل کرکے میچ اپنے نام کیاتھا۔ یہ دوسری بار میں بننے والے اب تک کا سب سے بڑا اسکورہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی