i کھیل

وسیم اکرم کی فاسٹ بولر حارث رئوف کو مستقل کھلانے پر تنقیدتازترین

September 27, 2022

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ بولر حارث رئوف کو مستقل کھلانے پر تنقید کی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اتنے میچز کھلا کر حارث رئوف کو توڑنا ہے؟ حارث رف نے اتنی گرمی میں سارا ایشیا کپ کھیلا، پھر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کراچی میں ان سے سارے میچز کھلوائے گئے انھیں بریک کی ضرورت ہے ، ورلڈکپ تک آپ کے بولرز میں جان رہنا بھی ضروری ہے، وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جو بھی بولر اسکواڈ میں ہے آپ کو اس کو کھلانا ہوگا کیوں کہ یہ روٹیشن ضروری ہے،سوئنگ سلطان نے کہا کہ اگرچہ ٹی ٹوئنٹی کے7میچز جو کہ صرف دِکھنے میں 20اوور کے ہیں لیکن یہ میچز بغیر بریک کے بہت تیز گیم ہے،وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھلاڑی کو ہر اوور میں بھاگنا ہوتا ہے، بیٹنگ میں فیصلے جلدی لیے جاتے ہیں یہ بہت تیز گیم ہے لہذا کھلاڑیوں کی روٹیشن بہت ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی