قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے فاسٹبائولر نسیم شاہ نے ون ڈے ڈیبیو پرکہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے دوبارہ سے کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں۔روٹرڈیم میں آئرلینڈ کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیسٹ ڈیبیو کرتے وقت کی یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ رلاتی زیادہ اور ہنساتی کم ہے، میں پاکستان ٹیم میں کیسے آیا یہ لمبی کہانی ہے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے تک کئی مشکلات پیش آتی ہے بعد میں بھی یہ سلسلہ لگا رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی ایک خوبصورت احساس ہے، کرکٹ شروع کرتے ہی کھلاڑی کا خواب ملک کی نمائندگی ہوتا ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل پریشر کو ہنڈل کرنا مشکل ہوتا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی