قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ متکبرانہ رویہ افغانستان ٹیم کی شکست کا باعث بنا،متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے انتہائی اہم میچ میں قومی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو شکست دی جس کے ردعمل میں افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے، سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اس رویے پر کڑی تنقید کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر میسج اور اپنے ویڈیو پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے افغان تماشائیوں کے نامناسب رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا،شعیب اختر نے شارجہ میں مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی کے بعد افغانی تماشائیوں کے عمل پر شدید تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم افغان بھائیوں کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن یہ کیا طریقہ ہے آپ نے آصف علی کے ساتھ جو سلوک کیا،افغان ٹیم کے میچ ہارنے کے بعد اسٹیڈیم میں شائقین کے جھگڑے کے بعد سابق کرکٹر شعیب اختر غصے میں آگئے انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلنا چاہیے،اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او شفیق ستانکزئی کو بھی ٹیگ کیا اور ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ یہ ہے وہ عمل جو افغان شائقین کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آصف علی کے ساتھ افغانی بالر کا رویہ دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، نسیم شاہ اسی لیے غصے میں تھا،شعیب اختر نے کہا کہ اس طرح کا رویہ یہ شائقین ماضی میں بھی متعدد مرتبہ اختیار کرچکے ہیں، کرکٹ ایک کھیل ہے اور اسے صحیح جذبے کے ساتھ کھیلنا اور لیا جانا چاہیے،ان کا مزید کہنا تھا کہ متکبرانہ رویہ افغانستان ٹیم کی شکست کا باعث بنا۔ اگر آپ لوگ کھیل میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے مداحوں اور آپ کے کھلاڑیوں دونوں کو کچھ اہم باتیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی