i کھیل

قطر نے ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی کیلئے شہریوں کو بھرتی کرلیاتازترین

September 28, 2022

قطر نے ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے ملک میں سویلین ملازمتوں کے لیے بھرتی کچھ شہریوں کو طلب کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 ملکی ٹورنامنٹ کے دوران 10 لاکھ سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے، اس دوران قطر بڑے پیمانے پر انتظامات کے لیے غیر ملکی سیکیورٹی فورسز کے علاوہ اپنی فوج اور پولیس پر بھی انحصار کرے گا۔سال 2014 سے 18 سے 35 سال کی عمر کے تمام قطری مردوں کے لیے 4 ماہ تک فوج کے ساتھ تربیت لازمی قرار دی گئی، ڈیوٹی سے بچنے کی کوشش کرنے والوں پر ایک سال قید اور 50 ہزار قطری ریال (13 ہزار 700 ڈالر) جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ قومی خدمات کے دائرہ کار میں خواتین کی شمولیت پر بھی غور کر رہے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ قطر کا قومی خدمت پروگرام ورلڈ کپ کے دوران معمول کے مطابق جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی لازمی سروس مکمل کرنے والے ملازمین کی مختصر تعداد کواس مقصد کے لیے طلب کیے جانے سے انہیں اپنی سروس کی تکمیل میں مدد ملے گی، یہ معمول کی کارروائی ہے اور ہر سال بڑی عوامی تقریبات کے دوران ایسا کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی