i کھیل

کرکٹ ٹیم کے مسائل پر قابو پانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،انضمام الحقتازترین

September 14, 2022

سابق کپتان انضمام الحق کو بھی قومی ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت محسوس ہونے لگی،انھوں نے شعیب ملک، شان مسعود اور شرجیل خان کو موقع دینے کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ایشیاکپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ مڈل آرڈر نے پرفارم نہیں کیا،آسٹریلیا میں ورلڈکپ کی کنڈیشنز بھی مختلف ہوں گی،ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز کو تبدیلیاں کرنا چاہئیں،میرے خیال میں شعیب ملک، شان مسعود اور شرجیل خان کو موقع دینا ہوگا،خاص طور پر مڈل آرڈر میں شعیب اچھا کردار ادا کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بینچ پر حیدر علی بیٹھے تھے،ایشیا کپ میں ان کو بھی آزمانا چاہیے تھا،جنھیں موقع ملا اگر وہ پرفارم نہیں کرسکے تو ان کی جگہ دوسروں کو آنا چاہیے،انگلینڈ سے ہوم سیریز ورلڈکپ کیلیے پلاننگ اور تیاری مکمل کرنے کا اچھا موقع ہے،آسٹریلوی کنڈیشنز کیلیے موزوں کرکٹرز کا انتخاب کرکے ان کو کھلائیں۔انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں اگرچہ بیٹنگ میں زیادہ مسائل رہے، بولرز نے بہتر پرفارم کیا مگر کمزوریوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے،اختتامی اوورز میں ہم رنز نہیں روک پائے،ان مسائل پر قابو پانے کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی