i کھیل

جنوبی افریقن سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کانواں مرحلہ جیت لیاتازترین

August 29, 2022

جنوبی افریقہ کے سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا، ریس میں اطالوی سائیکل سوار سیموئل بٹسٹیلا نے دوسری ، اٹلی کے ہی سائیکلسٹ ایڈورڈو زیمبینی نے تیسری ، بیلجیم کے ریمکو ایونپول نے چوتھی جبکہ اطالوی سائیکل سوار فلیپو کونکا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ ولاویسیوسا سے لیس تک پہاڑی پر 175.5کلو میٹر پر محیط تھا جس کو30سالہ جنوبی افریقہ کے سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ،انہوں نے مطلوبہ فاصلہ 4گھنٹے 32منٹ اور 39سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، ریس کے نویں مرحلے میں اطالوی سائیکل سوار سیموئل بٹسٹیلا دوسرے اور اٹلی کے ہی سائیکلسٹ ایڈورڈو زیمبینی تیسرے نمبر پر رہے، بیلجیم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول کا ریس کے چھٹے مرحلے سے ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔یاد رہے کہ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل 3ہزار 280.5کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس11ستمبر کو میڈرڈ ، سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی