پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ریکارڈز توڑنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے نیدرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران بھی ایسا ہی کیا۔ بابر اعظم نے 89 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے میں جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بلے باز ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ طویل عرصے تک یہ ریکارڈ قائم رکھنے والے ہاشم آملہ 89 ون ڈے میچز کے بعد 4539 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ موجودہ نمبر ایک ون ڈے بلے باز 4573 رنز بنانے کے بعد انہیں پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز 89 ون ڈے اننگز میں 4071 رنز کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے ہی شائی ہوپ 4030 رنز سکور کرکے چوتھے اور سابق برطانوی کپتان جو روٹ 89 ون ڈے اننگز کھیل کر رنز سکور کرکے اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔بابر اعظم اب تک 91 ون ڈے میچز کی 89 اننگز میں 59.38 کی اوسط اور 90.16 کے سٹرائیک ریٹ سے 4573 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 17 سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کا کوئی بھی بلے باز یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا اور بابر اعظم ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی