i کھیل

امریکی سپورٹس لیجنڈ مائیکل جارڈن کی جرسی ریکارڈ ایک کروڑ ڈالر میں نیلامتازترین

September 16, 2022

باسکٹ بال کی دنیا کے امیر ترین اور پسندیدہ کھلاڑی مائیکل جارڈن کی جرسی 10.1 ملین ڈالر (تقریبا ایک کروڑ ڈالر)میں نیلام ہوئی ہے،یہ کھیلوں کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی فروخت ہونے والی مہنگی ترین یادگار ہے،اس جرسی کو نیلام کرنے والے سوتھبے نامی نیلام گھر کا کہنا تھا کہ اس جرسی کی نیلامی نے شائقین اور یادگار جمع کرنے والے افراد میں بہت زیادہ جوش پیدا کیا،یہ جرسی باسکٹ بال کے ایک میچ کی یاد تازہ کرتی ہے، جسے نیٹ فلکس نے دی لاسٹ ڈانس نامی ڈاکیومنٹری میں بھی دکھایا، جس میں جارڈن نے اپنے چھٹا اور آخری این بی اے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،نیلام گھر کے مطابق جارڈن کی جرسی کی مجموعی طور پر 20بولیاں لگی تھیں،اس نیلام گھر میں معروف ملبوسات کے شعبے کے سربراہ براہم واچر کا کہنا تھا کہ بولی کنندہ تاریخ کے اس نایاب حصے کے مالک بننے کے لیے پرجوش تھے، جرسی کی ریکارڈ قیمت پر نیلامی نے ایک بار پھر اس بات پر مہر ثبت کر دی کہ مائیکل جارڈن بلاشبہ کھیل کی دنیا کے مقبول ترین کھلاڑی ہیں اور ان کی تقریبا 25سالہ پرانی میراث آج بھی اتنی ہی مقبول اور اہم ہے،مائیکل جارڈن کی جرسی کی نیلامی نے فٹبال سٹار کھلاڑی ڈیگو میراڈونا کی 9.28ملین ڈالر میں فروخت ہونے والی جرسی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، جو انھوں نے سنہ 1986کے ورلڈ کپ میں پہنی تھی،جارڈن کو باسکٹ بال کی تاریخ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے۔ انھوں نے اپنے کریئر کا بیشتر حصہ شکاگو بلز ٹیم کے ساتھ گزارا اور عالمی آئیکون بن گئے اور انھوں نے دنیا بھر میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے)کی شناخت کروائی،مائیکل جارڈن سنہ 2003میں باسکٹ بال کیریئر سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی