i کھیل

ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہوگی، سرفراز احمدتازترین

August 19, 2022

پاکستان اور بھارت 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بلاک بسٹر مینز ایشیا کپ 2022 کے مقابلے میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں آخری بار گزشتہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوئی تھیں جہاں پاکستان نے روایتی حریف کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کا خیال ہے کہ اگلے ہفتے دبئی میں جب دونوں فریقین کے درمیان مقابلہ ہو گا تو مین ان گرین کو انڈیا کے خلاف برتری حاصل ہوگی۔ان کا خیال ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ چند مہینوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن پاکستان متحدہ عرب امارات کے حالات کو بہتر طور پر سمجھتا ہے۔ سرفراز احمد نے سپورٹس پاک ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ہمارا پہلا میچ بھارت کے خلاف ہے۔یقینا ہمارے حوصلے بلند ہوں گے کیونکہ جب ہم آخری بار ایک دوسرے کیخلاف کھیلے تھے تو اسی مقام پر پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔پاکستان کنڈیشن کو اچھی طرح جانتا ہے کیونکہ ہم یہاں پی ایس ایل اور کئی ہوم سیریز بھی کھیل چکے ہیں۔ جی ہاں، بھارت نے یہاں آئی پی ایل میں کھیلا ہے لیکن انہیں ان حالات میں کھیلنے کا اتنا تجربہ نہیں ہے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے شاہین شاہ آفریدی کا فٹ ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ بھارت کی موجودہ ٹیم کو دیکھیں تو وہ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ لیکن ہماری ٹیم خاص طور پر مختصر ترین فارمیٹ میں اچھا کھیل رہی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی