i کھیل

افغان تماشائیوں کی ہلڑ بازی ، بدتمیزی،پاکستان کر کٹ بورڈ کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہتازترین

September 08, 2022

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد ہلڑ بازی بدنظمی اور پاکستانی فینز کو مارنے پیٹنے کے واقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)اور ایونٹ کی انتظامیہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ طورپر خط لکھ کر ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لینے کے مطالبے کے ساتھ کھلاڑیوں کے ساتھ فینز کی بھی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا،بورڈ حکام نے پاکستانی فینز کے ساتھ مار پٹائی کے واقعہ پربرہمی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے جب ایسا ناخوشگوار واقع رونما ہوا ہے ،پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود فیز کی بھی سیکیورٹی اور حفاظت یقینی بنانی ہے، انتظامیہ سے پوچھا جائے گا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے اب تک کیا قدم اٹھایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی