i کھیل

10لاکھ سے زائد شائقین قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کریں گےتازترین

October 01, 2022

قطری منتظمین نے توقع ظاہر کی ہے کہ 10لاکھ سے زائد شائقین قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے،2019میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد یہ 29روزہ فیفا ورلڈ کپ پہلا بڑا عالمی ایونٹ ہوگا،قطری حکام کے مطابق یکم نومبر سے صرف ان شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس ٹکٹ ہوں گے، جب کہ ایک ٹکٹ کے ساتھ 3لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی،قطر آنے والے شائقین کے پاس خصوصی فین پاس، حایا کارڈ اور قطر کی کووِڈ ہیلتھ ایپلیکیشن اہتراض لازمی موجود ہونی چاہیے، یاد رہے کہ قطر میں فٹ بال کے عالمی مقابلے 20نومبر سے شروع ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی