خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰة وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین انورزیب خان نے تعلیم حاصل کرنے وا ضلع باجوڑ کے خصوصی بچوں اور بچیوں میں رحمت اللعامین سکالرشپ کے چیکس تقسیم کئے گزشتہ روز سول کالونی خار جرگہ ہال ضلع باجوڑ میں محکمہ زکوةوعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اورترقی خواتین برائے ضم اضلاع کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر انورزیب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں دیگر کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان، ناظم سب ڈویژن ناوگئی، ڈی پی او باجوڑ، اے ڈی سی و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے
صوبائی وزیر انورزیب خان نے خصوصی بچوں اور بچیوں میں فی کس 50ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کیلیے رواں مالی سال میں محکمہ سماجی بہبود کا بجٹ بڑھایاہے تاکہ معاشرے کے بے سہارا، معالی طور پر کمزور، بیواؤں، یتیموں اور مستحقین زیادہ تعداد میں مستفید ہوسکے رحمت اللعامین سکالرشپ کے حوالے سے صوبائی انورزیب خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی نے ایک عظیم اقدام اٹھایا ہے اور اس سکالرشپ کے زریعے وہ طلبائوطالبات جن کے والدین اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے حکومت کی طرف سے ان بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے حصول کیلیے 50ہزار روپے دی جارہی ہے.
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقے کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی کیلیے صوبائی حکومت اور میں زاتی طور پر ہر ممکن کوشش کرتاہوں رواں مالی سال میں محکمے کا بجٹ بڑھانے پر وزیر اعلء محمود خان کا شکریہ ادا کرتاہوں صوبائی وزیر انورزیب خان نے ضلع باجوڑ کے 112 مستحق سپیشل طلبائوطالبات میں فی کس 50 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے جبکہ پورے ضم اضلاع کے 1000 مستحق سپیشل سٹوڈنٹس میں 5 کروڑ روپے تقسیم کئے جائینگے اس موقع پر صوبائی وزیر انورزیب خان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے اپنے کام ایمانداری سے جاری رکھتے ہوئے خصوصاً سپیشل افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں کہا کہ رحمت اللعامین ۖ سکالرشپ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ضم قبائلی اضلاع کے مستحقین میں تقسیم کیا جارہا ہیں.
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی