i کھیل

پی ایس ایل 2025، شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادمتازترین

August 18, 2022

نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پی ایس ایل 2025کا شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم ہوگا جب کہ مارچ اور مئی میں مقابلوں کیلئے فرنچائزز کو اہم انٹرنیشنل کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے اور غیرملکی نشریاتی حقوق کی فروخت میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں پی ایس ایل 2025کا شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم ہوگا،پاکستان اسی سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا، ملک کوورلڈکپ 1996کے بعد پہلی بارکوئی میگا ایونٹ کرانے کا موقع مل رہا ہے،اسی وجہ سے پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن مارچ اور مئی کی ونڈو میں شیڈول کرنے کی ضرورت پڑگئی۔بھارت نے اپنی لیگ کیلئے سالانہ ڈھائی ماہ کی ونڈو پالی،آئی پی ایل ونڈو بھی مارچ سے جون تک رکھی گئی ہے، شیڈول براہ راست متصادم ہونے کی وجہ سے ٹاپ انٹرنیشنل کرکٹرز کی جانب سے بھارتی لیگ کو ترجیح دیے جانے اور پی ایس ایل فرنچائز کو ان کی خدمات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ مارکیٹ میں پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوگا، پاکستان کی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن بھی دسمبر2025اور جنوری 2026میں شیڈول کیا گیا ہے،اگلے سال 12واں ایڈیشن معمول کی ونڈو یعنی جنوری، فروری میں ہوگا۔اس قبل 2024میں پاکستانی لیگ جنوری، فروری میں ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی