i کھیل

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 5وکٹوں سے ہرا دیاتازترین

August 18, 2022

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کوپہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔ میزبان ٹیم نے 191رنز کا مطلوبہ ہدف 39ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شمر بروکس نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، ان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کنسنگٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈ ے میچ میں کیوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز میں 190رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 191رنز کا ہدف دیا۔ کپتان کین ولیمسن 34، مچل بریسول 31، فن ایلن اور مچل سینٹنر نے بالترتیب 25،25 رنز بنا ئے ،ویسٹ انڈیز کی طرف سے عقیل حسین اور الزاری جوزف نے تین، تین جبکہ جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں آئوٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے شمر بروکس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 39ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شمر بروکس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79رنز بنائے ۔کپتان نکولس پوران 28اور شائی ہوپ 26رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کیوی ٹیم کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سائوتھی نے دو، دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ شمر بروکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی