جنوبی امریکہ کے ممالک یوراگوئے، چلی، ارجنٹائن اور پیرا گوئے نے فیفا ورلڈ کپ 2030 کی مشترکہ میزبانی حاصل کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چار جنوبی امریکی ممالک آج 2030 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے ایک بے مثال مشترکہ بولی کا آغاز کریں گے اس امید کے ساتھ کہ عالمی شو پیس کو اس کے پہلے گھر میں واپس لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ یوراگوئے، ارجنٹائن، پیراگوئے اور چلی کی بولی لگانے کا ارادہ طویل عرصے سے جاری ہے۔ گزشتہ تین سال یہ چاروں ممالک اپنی بولی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اس مقصد کے لیے انہوں جنوبی امریکی فٹ بال کی گورننگ باڈی کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ جنوبی امریکہ فٹ بال کی گورننگ باڈی کے صدر ایلی جاندرو نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کو اس کے اصل گھر میں لانے کے لیے ہماری اولین ترجیح ہے-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی