i کھیل

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 میں 7وکٹوں سے ہرادیا،سوریہ کمار یادو میچ کے بہترین کھلاڑی قرارتازترین

August 03, 2022

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ۔ وارنر پارک، باسیٹر، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا کر بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 165 رنز کا ہدف دیا۔کائل میئرزنے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز سکور کئے ،رومین پائول 23، برینڈن کنگ اور ہیٹمائر نے بالترتیب 20،20 رنز بنائے ۔ بھارت کی طرف سے بھونیشور کمار نے دو جبکہ ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سوریہ کماریادو نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ریشبھ پنت نا قابل شکست 33 اورشریاس آئیر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر،عقیل حسین اور ڈومینک ڈریکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارتی ٹیم کے سوریہ کماریادو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی