پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت نے بلو چستان اور خیبرپختونخوا کے بارشوں سے متاثرہ علاقوںکے لئے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کر دی، امداد ی رقم سے ضرورت مند لوگوںکی بروقت اور ضروری مدد کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔جمعرات کو چین کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بارشوں سے متاثرہ علاقوںکے لئے ہنگامی امداد کی فراہمی کی تقریب یہاں وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی،جس میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایک لاکھ امریکی ڈالر کا چیک سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کو دیا،اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زیڈونگ نے کہا کہ امداد کردہ رقم سے ضرورت مند لوگوںکی بروقت اور ضروری مدد کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانے، قونصل خانوں اور چینی اداروں نے بھی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کے لئے بھرپور امدادی کام کئے جس کے تحت گوادر میں لوگوں میں منرل واٹر کی تیس ہزار بوتلیں ،کھانے کے تین ہزار ڈبے اور دیگر سامان متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیاجبکہ متاثرین کو کو چین کی مددسے تعمیر کیے گئے گوادر فقر اسکول میں پناہ دی گئی،مستقبل قریب میںکراچی کے قونصلیٹ جنرل کے ذریعے دیگر ساز وسامان کے لئے پانچ لاکھ یوآن کی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی