• N/Ac
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • May, 2nd, 24

پاک سعودی سروس

حرمین میں ’لبیک اللہم لبیک ‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قابل قبول نہیںتازترین

February 26, 2024

حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ  حرمین شریفین  کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں ’لبیک اللہم لبیک‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قابل قبول نہیں’اس تاریخ کے دوران سلف نے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں کس قدر قربانیاں دی ہیں اور کتنا عظیم کارنامہ انجام دیا ہے‘ حرمین انتظامیہ نے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ہے  جس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ سدیس نے کہا ہے کہ ’یوم تاسیس تاریخ قربانیوں سے بھر پور ہ جس میں خوف کے امن، تفرقے کے بعد وحدت، جہالت کے بعد علم، فقر وفاقہ کے بعد مال و دولت، دشمنی کے بعد وحدت کی کہانیاں جنم لیتی ہیں‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین من امن وامان کی گہری دینی جڑیں ہیں  کیونکہ امن وامان کو حرم سے مربوط کردیا گیا  جبکہ امن وامان حرم سے ہی وابستہ ہے‘ ’حرمین شریفین کے زائرین کو چاہئے کہ اس ربط کا خیال رکھیں  کیونکہ حرمین شریفین میں امن وامان سرخ لکیر ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘۔ ’حرمین شریفین جائے عبادت ہے، یہ نعرے بازی اور شور وشغب کے لیے نہیں نہ ہی اس میں عبادت کے علاوہ کوئی اور کام کیا جاسکتا ہے‘۔ انہوں نے حرمین شریفین کے زائرین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جذبات میں آکر مسجد حرام، مسجد نبوی اور مشاعر مقدسہ میں عبادت کے علاوہ کسی اور چیز میں اپنا وقت صرف نہ کریں‘۔ ’زائرین حرمین شریفین عبادت کے لیے آتے ہیں، انہیں چاہئے کہ اسی میں اپنا وقت گزاریں‘۔
’زائرین حرمین کو چاہئے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں ، سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں  تاکہ اپنے مناسک آسانی اور سہولت کے ساتھ انجام دے سکیں‘۔ ’حرمین انتظامیہ نے زائرین کے لیے روحانی اور پر امن ماحول مہیا کررکھا ہے  تاکہ بندہ اپنے خالق سے وابستہ ہو اس لیے زائرین کو دنیاوی أمورمیں نہیں الجھنا چاہئے‘۔ حرمین شریفین میں تلبیہ کے علاوہ کوئی اور نعرے اٹھانے والوں کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار سختی سے نمٹنے کے لیے ہر وقت مستعد ہیں‘۔ نہوں نے کہا ہے کہ ’ہمیں چاہئے کہ اپنے دین اور وطن کا سودا کرنے والوں کی طرف توجہ نہ دیں، یہ لوگ افواہیں پھیلاکر ، بعض انفرادی کاموں کو نمایاں کرکے فتنہ و فساد کو ہوا دینے کی کوشش کرتے ہیں‘۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی