• N/Ac
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • May, 3rd, 24

پاک سعودی سروس

عبدالرحمن السدیس مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقررتازترین

August 08, 2023

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے منگل کو فرمان جاری کرکے کہا کہ’ شاہ سلمان نے ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ بدرجہ وزیر مقررکیا‘۔ 
ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیرمین مقرر کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی