• 6.53c
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • Nov, 28th, 24

پاک سعودی سروس

ہیکرز سے خطرہ، برطانیہ میں نئے وزیراعظم کا انتخاب تاخیر کا شکارتازترین

August 03, 2022

ہیکرز سے خطرہ، برطانیہ میں نئے وزیراعظم کا انتخاب تاخیر کا شکار ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق GCHQ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ووٹنگ بیلٹس پر سائبر حملہ ہو سکتا ہے جو نتیجہ بدل سکتا ہے۔ 1 لاکھ 60 ہزار پارٹی ممبرز کیلئے بیلٹس بھی گزشتہ روز بھیجے جانے تھے، لیکن اس میں تاخیر ہوئی اور اب یہ عمل 11 اگست تک مکمل ہو گا۔ سائبر حملے سے بچنے کیلیے برطانیہ کی نیشنل سائبر سیکورٹی سنٹر نے آن لائن ووٹنگ کی تجویز پیش کی ہے۔ سابق وزیر خزانہ رشی سونک اور سابق وزیر خارجہ لز ٹرس میں سخت مقابلہ ہے، دونوں امید واروں میں سے کوئی ایک ایک ماہ میں کنزرویٹو پارٹی اور برطانیہ کی سربراہی کا منسب سنبھالے گا۔ اوپینین پول میں ٹرس کو برتری حاصل ہے، لیکن اصل فیصلہ ووٹنگ کے بعد 5 ستمبر کو ہو گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی