• N/Ac
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • Apr, 20th, 24

پاک سعودی سروس

وفاقی حکومت نے بجٹ میں صوبوں سے 800ارب روپے سرپلس کی آئی ایم ایف کی شرط مان لیتازترین

July 05, 2022


وفاقی حکومت نے صوبوں سے مشاورت کے بغیر آئی ایم ایف شرا ئط مان لیں،بجٹ میں صوبوں سے 800 ارب روپے سرپلس کی آئی ایم ایف کی شرط وفاقی حکومت نے مان لیں۔ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف شرائط پر مبنی معاہدہ صوبوں کو بھیج دیا ہے،کے پی حکومت نے آئی ایم ایف کیلئے صوبوں کو بھیجے جانے والے ایم او یو پر اعتراضات اٹھادئیے۔ اس سلسلے میں وزیرخزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو جوابی خط لکھ دیا ہے،خط کے مطابق افسوس ہے صوبوں سے متعلق آئی ایم ایف شرائط پرہمیں اعتمادمیں نہیں لیاگیا معاہدے پردستخط سے پہلے چاہتے ہیں وفاق کے پی کے مالی مسائل حل کرے جب کہ وفاق سابق فاٹا کے عوام کیلئے صحت کارڈ پروگرام اور فنڈزیقینی بنائے،خط میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاق قبائلی اضلاع کے فنڈز کا انتظام کرے سابق فاٹا کا بجٹ پہلے ہی 77ارب سے کم کر کے 60 ارب کر دیا گیا تھا، وفاق کے پی معاہدے کے مطابق خیبرپختونخوا کو قومی ہیلتھ پروگرام فنڈز دیاجائے،خط کے مطابق وفاقی حکومت پہلے ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فنڈزروک چکی ہے وفاق کی جانب سے کے پی کوقومی ہیلتھ پروگرام کے ماہانہ3ارب ملتے تھے وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کو فوری بحال کرے، کے پی کو 1998کی مردم شماری کی بنیادپراین ایف سی سے حصہ دیا جا رہا ہے، کے پی کوقبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد کی آبادی پرفنڈزفراہم نہیں کیے جارہے صوبے کابجٹ پورا ہو گا تو ہی آئی ایم ایف شرائط کو تسلیم کرناممکن ہو گا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی