• N/Ac
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • Apr, 25th, 24

پاک سعودی سروس

وزیراعظم کی کامیابی سیٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف ، وزیر خزانہ اور ٹیم کو بھی مبارکبادتازترین

July 05, 2022


 وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس وصولی کا ہدف کامیابی سے حاصل کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اس سے دوسری وزارتوں کے لیے ایک اچھی مثال قائم ہوئی ہے ، وزیر خزانہ ، وزیر مملکت خزانہ چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں ۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ میں ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہتا ہوں جس کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 6.1 ٹریلین روپے ہے ۔ یہ دوسری وزارتوں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کرتا ہے۔ میری طرف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، ایم او ایس ڈاکٹر عائشہ پاشا، چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کو مبارکبادہو۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی